Aaq Nama عاق نامہ Format/Draft In Urdu
بیان حلفی (بابت عاق نامہ)
———– ساکن مکان ——گلی نمبر—–گلبرگ لاہور ۔ ازاں:۔
محلف عرض پرداز ہے
من محلف پتہ متذکرہ بالا کامستقل رہائشی ہے اورلٹن روڈ پر —- آٹوز کے نام سے رکشائوں کی خریدو فروخت کا کاروبارکر رہا تھا۔ محلف نے اپنے بڑے بیٹے—–کی شادی آٹھ نو سال قبل کر دی تھی اور رکشائوں کا کاروبار متذکرہ بالا بھی اس کے حوالے کر دیا۔ بعد ازاں محلف نے دفتر سوئی گیس کے سامنے اپنے پلاٹ پر ایک ہوٹل بنا کر کاروبار شروع کر دیا اور کبھی کبھی لٹن روڈ پر بھی چکر لگاکر — پسرم سے کاروبار کے متعلق پوچھتا رہتا تھا جس نے محلف کو درست طور پرخبردار نہ کیا 2022ء کے آخر میں محلف کو پتہ چلا کہ —– نے بولی کی کمیٹیاں اپنے پاس ڈال کر اور سود پر رقم اٹھا اٹھا کر تقریباً دو کروڑ روپے کا کاروباری نقصان کر دیا ہواہے ۔ محلف سخت پریشان ہوا اور —– پسرم سے اس بابت پوچھ گچھ کی جس نے کوئی تسلی بخش جواب دینے کی بجائے یا معذرت کرنے کی بجائے محلف سے تلخ کلامی اور بدتمیزی کا رویہ اپنا لیا ۔ لوگوں نے کمیٹیوں اور سود کی مد میں اپنی اپنی رقم کے مطالبات شروع کر دیے جو —— پسرم لٹن روڈ آنا جانا بند ہو گیا جو محلف کو بحالت مجبوری اس پریشانی کو سنبھالنا پڑا محلف نے اپنے دو عدد مکانات واقع گلی نمبر—و گلی نمبر—مکہ کالونی گلبرگ III، لاہور اور ہوٹل مذکورہ بالا کے ساتھ ساتھ اپنی کار کرولا ماڈل 2020فروخت کر کے محلف اپنے بیٹے — کو لوگوں کے مطالبات سے تقریباً بچا لیا مگر پسرم مذکور شراب واس سے متعلقہ غلط کاریوں میں مصروف ہو چکا ہے جس نے محلف کی زندگی بھر کی کمائی کی فروختگی کا احساس تک نہ کیا ہے بلکہ اب جبکہ محلف زندہ ہوں محلف سے زبردستی اس کی آخری پونجی رہائشی مکان اور پلاٹ میں سے زبردستی حصہ مانگ رہا ہے اور بدتمیزی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے گالی گلوچ اور ہاتھا پائی پر اتر آیا ہے محلف اس وقت ضعیف العمری میں قدم رکھ چکا ہے ساٹھ سال سے زائد عمر ہے محلف کی بیوی اور باقی بچے—کے اس سلوک سے سخت پریشان ہیں —- زبردستی محلف ہی کے گھر میں رہائش پذیر ہے محلف اور اس کی بیوی اور دو بچوں کا خرچہ بھی برداشت کر رہا ہے مگر اس کے باوجود —- محلف سے زبردستی بڑی بڑی رقوم کا تقاضہ کر رہا ہے اور محلف کی عمر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے —- اپنی طاقت اور جوانی کے نشے میں محلف اور محلف کی بیوی کو انتہائی غلط القابات سے نوازتا ہے اور چھوٹے بھائیوں کو معمولی سی مداخلت کرنے پر بھی تشدد کا نشانہ بنا دیتاہے گویا کہ—- پسرم انتہائی نافرمان ہو گیا ہے جسے محلف اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتاہے محلف اس کے کسی بھی لین دین اور قول فعل کا ذمہ دار نہ ہوگا۔
محلف محمد——
بیان بالا من محلف نے اپنی آزاد مرضی اور بلا جبرو اکراء کے دیا ہے
تصدیق حلفاً
آج مورخہ0000-00-00کوبمقام لاہور ہوئی کہ ضمنات بیان حلفی من محلف کے علم ویقین سے درست ہیں۔
محلف محمد ——