ضابطہ دیوانی کی دفعہ 33 کے مطابق ڈگری ہمیشہ ججمنٹ کو فالو کرتی ہے جبکہ دفعہ 2(9)کے مطابق ججمنٹ جج کی طرف سے دیا گیا بیان ہے جوکہ ڈگری یا آرڈر کے وجوہات پر دی جاتی ہے
ججمنٹ میں تمام واقعات,شہادت ,کیس لاز وغیرہ اور آخر میں خلاصہ لکھا جاتا ہےڈگری کوضابطہ دیوانی کی دفعہ 2(2)میں بیان کیا گیا ہے اور ڈگری ہمیشہ ججمنٹ کے آخری حصہ یعنی خلاصہ پر ہی مشتمل ہوتی ہے اور اس میں زیادہ تفصیل نہیں ہوتی آسان الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ڈگری ججمنٹ کے ذیلی حصہ پر مشتمل ہوتی ہے
ڈگری کی تاریخ ہمیشہ ججمنٹ کے تاریخ سے شمار ہوتی ہے یعنی ججمنٹ کی تاریخ ڈگری کی تاریخ ہوتی ہےجبکہ آرڈر ایک مختصر سا حکم ہوتا ہے جوکہ ہر تاریخ پر دیا جاتا ہے اگر دوران پروسیڈنگ کوئی اہم حکم نامہ جاری کرنا ہو تو بذریعہ آرڈر جاری ہوگا